کھیلوں کی خبریں

آزادی کپ ٹی20 میچز کیلئےسیکیورٹی پلان تیار،چھ ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی انجام دینگے

lahore

ہوٹل سے اسٹیڈیم تک کے روٹ پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب ٗ اس دور ان چھ ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی انجام دینگے
لاہور (این این آئی)پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان آزادی کپ کے لئے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی گئی ،ادھر قذافی اسٹیڈیم کو بھی 3 ٹی 20 مقابلوں کے لئے تیار کرلیا گیا ہے۔ ہوٹل سے اسٹیڈیم تک کے روٹ پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں جبکہ اس دوران 6ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی انجام دینگے۔ذرائع کے مطابق فائیو اسٹار ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم کے راستے میں جنریٹرز نصب کرکے سیکیورٹی اداروں کو ذمہ داری سونپ دی گئیں۔سیکیورٹی کے پیش نظراسٹیڈیم کے پارکنگ ایریا میں ایل پی جی ،سی این جی گاڑیوں اور موٹر سائیکل رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد ہوگی جبکہ قذافی اسٹیڈیم کے اطراف کے ہوٹلز اور دکانیں سیل کردی گئیں ۔سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹکٹ ہولڈر شائقین سے اسٹیڈیم آتے ہوئے قومی شناختی کارڈ لانے کیلئے کہا گیا۔