تازہ ترین کھیلوں کی خبریں

آزادی کپ: پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان (ورلڈ چیمیئن) نے ورلڈ الیون کو 20 رنز سے ہرا دیا!

Weleven_vs_Pakistan_aajkal3

لاہور: اننگز کے اختتام تک ورلڈ الیون کی ٹیم اپنے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں پر 177 رنز بنا سکی۔
ورلڈ الیون کی جانب سے چار کھلاڑیوں نے 20 سے 30 کے درمیان سکور کیے لیکن کوئی اس سے آگے سکور نہ بڑھا سکا۔ پاکستان کی جانب سے سہیل خان، رمان ریئس اور شاداب خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہاشم آملہ اور تمیم اقبال نے اننگز کا محتاط آغاز کیا مگر پھر ہاشم آملہ نے اپنی بیٹنگ کے جوہر دکھانے شروع کیے۔ پہلے سہیل خان اور پھر اس کے بعد حسن علی کو چوکے پڑے تو تمیم اقبال نے بھی کھل کر کھیلنا شروع کیا۔
پانچ اوور کے بعد ورلڈ الیون کا سکور 39 رنز تھا لیکن اس کے بعد چھٹے اوور میں رمان ریئس نے تمیم اقبال کی وکٹ حاصل کر لی جو 18 رنز بنا سکے اور اسی اوور کے آخری گیند پر انھوں نے ہاشم آملہ کو بھی 26 رنز پر آؤٹ کر دیا۔
world_eleven_vs_Pakistan_aajkal
دو وکٹیں گرنے کے بعد کپتان فاف ڈو پلیسی نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنا شروع کیا اور ٹم پین کے ساتھ 53 رنز کی شراکت داری قائم کی لیکن 13ویں اوور میں شاداب خان نے کپتان ڈو پلیسی کو 29 رنز پر آؤٹ کر دیا۔
اگلے ہی اوور میں سہیل خان نے آسٹریلیا کے ٹم پین کو 25 رنز پر آؤٹ کر کے پاکستان کے لیے چوتھی کامیابی حاصل کر لی۔
15ویں اوور میں ڈیوڈ ملر نے شاداب خان کو بلند و بالا چھکا مارا لیکن اگلی گیند پر شاداب نے ان کو سٹمپ آؤٹ کروا دیا۔
16ویں اوور میں تھسارا پریرا نے رمان ریئس کو لگاتار تین چوکے لگائے لیکن اگلے اوور میں گرانٹ ایلیٹ کو سہیل خان نے آؤٹ کر دیا۔
اننگز کے آخری چار اوورز میں پریرا اور ڈیرن سیمی نے اپنی سی کوشش کی لیکن پاکستان کے سکور کے سامنے وہ بے بس ہو گئے۔
Weleven_vs_Pakistan_aajkal5
اس سے قبل جب میچ شروع ہوا تو ٹاس ہارنے کے بعد پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے بیس اوورز میں 197 رنز بنائے اور اس کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔
بابر اعظم 86 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ شعیب ملک نے بھی صرف 29 گیندوں پر 38 رنز بنا کر ان کا اچھا ساتھ دیا۔
پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور احمد شہزاد نے بلے بازی کا آغاز کیا جبکہ ورلڈ الیون کی جانب سے مورنے مورکل نے پہلا اورر کرایا۔ میچ کی پہلی دو گیندوں پر فخر زمان نے چوکے لگائے لیکن اسی اوور کی چوتھی گیند پر وہ آؤٹ ہو گئے جس کے بعد بابر اعظم کریز پر آئے۔
تھسارا پریرا کے اوور میں بابر اعظم نے دو گیندوں پر دو چوکے لگائے اور پاکستان کو تیز آغاز فراہم کیا۔
دوسری جانب پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد، فخر زمان، بابر اعظم، شعیب ملک، سرفراز احمد، عماد وسیم، فہیم اشرف، سہیل خان، حسن علی اور رمان ریئس کھیلیں گے۔
بی بی سی کے نامہ نگار عبد الرشید شکور کے مطابق پاکستانی ٹیم میں شامل صرف پانچ کرکٹرز سرفراز احمد، احمد شہزاد، عماد وسیم، سہیل خان اور شعیب ملک اس سے قبل پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کھیل چکے ہیں۔
Weleven_vs_Pakistan_aajkal2
ورلڈ الیون میں شامل کرکٹروں میں ہاشم آملا، تمیم اقبال اور پال کولنگ ووڈ اس سے قبل پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کھیل چکے ہیں۔
آئی سی سی میچ ریفری ویسٹ انڈیز کے رچی رچرڈسن اس سیریز کو سپروائز کریں گے جبکہ علیم ڈار اور احسن رضا پہلے میچ کے امپائر ہیں۔
شائقین کی بہت بڑی تعداد دوپہر سے ہی اسٹیڈیم کے قریب پہنچ چکی تھی جنہیں ضروری تلاشی کے بعد انکلوژرز تک جانے اور پھر سٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔
سٹیڈیم میں 25 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔
Weleven_vs_Pakistan_aajkal1
شائقین کو سٹیڈیم لانے کے لیے دو مقامات سے شٹل سروس کا انتظام کیا گیا ہے۔
سکیورٹی کے سخت انتظامات کی وجہ سے شائقین کے لیے اپنے ساتھ قومی شناختی کارڈ لانا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ بچوں کو ب فارم ٹکٹ کے ساتھ رکھنے کے لیے کہا گیا ہے۔
سٹیڈیم کے اطراف تمام دکانیں اور تجارتی مراکز میچوں کے موقعے پر بند کرا دیے گئے ہیں۔
سٹیڈیم اور ہوٹل کے راستوں پر بھی پولیس کی بھاری نفری موجود ہے اور ٹیم کی آمدورفت کے موقع پر سڑکیں عام لوگوں کے لیے بند کردی گئی تھیں۔
اس سلسلے کے اگلے دو میچ لاہور ہی میں 13 اور 15 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔
مئی 2015 میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل اور دو ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی میزبانی لاہور میں کی تھی۔