آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

اداکارہ خوشبو (کل )اپنی 48ویں سالگرہ منائیں گی

Khushboo_

لاہور ( این این آئی) لالی ووڈ کی معروف اداکارہ خوشبو کل ( جمعہ ) کو اپنی 48ویں سالگرہ منائیں گی ۔ویکیپیڈیا کے مطابق اداکارہ 13اکتوبر 1969ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں اوران کا اصل نام صوبیہ ہے ۔ اداکارہ 1988ء میں فلمی دنیا میں خوشبو کے نام سے متعارف ہوئیں اور پہلی فلم ’’میں بنی دلہن ‘‘میں اداکاری کی اور پھرمستقل فلم انڈسٹری کا حصہ بن گئیں ۔ خوشبو نے اداکار ارباز خان کے ساتھ شادی کی اور ان کے دو صاحبزادے ہیں۔ خوشبو فلم انڈ سٹری کے بحران کے سبب تھیٹر کی دنیا پر راج کررہی ہیں ۔