بین الاقوامی مشہور خبر

افغانستان میں بگرام کے ہوائی اڈے پر دھماکہ، چار افراد ہلاک

bagram

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک): افغانستان میںامریکی فوج کے زیر استعمال بگرام ہوائی اڈے پر ہونے والے ایک بڑے دھماکے میں کم از کم 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مقامی ضلعی گورنر حاجی شکور کے مطابق دھماکے میں 14 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول لر لی ہے ، ان کا کہنا ہے کہ ان کے ایک خود کش حملہ آور نے یہ حملہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حملے میں کھانا کھانے کی جگہ کو نشانہ بنایا گیا۔
کابل کے قریب واقع اس ہوائی اڈے کو اکثر طالبان کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔
یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب لوگ وہاں ویٹرینز ڈے منانے کے لیے جمع ہوئے تھے۔
افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان ڈبلیو نکولسن نے ایک بیان میں ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کے ساتھ تعزیت کی ہے۔