بین الاقوامی

امریکی الیکشن: کینیڈا کی امیگریشن ویبسائٹ زیادہ لوڈ برداشت نہ کر سکی

canada

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): امریکی صدارتی انتخابات میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈیموکریٹک حریف ہیلری کلنٹن پر برتری حاصل ہونے کے بعد امریکا چھوڑ کر کینیڈا جانے کی کوشش کرنے والے افراد کی وجہ سے کینیڈا کی امیگریشن ویب سائٹ کریش کرگئی ۔انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق ‘سٹیزن اینڈ امیگریشن کینیڈا’ کی آفیشل ویب سائٹ نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے اور اس کی وجہ شاید یہ ہے کہ ٹرمپ کی برتری کے بعد لوگوں کی ایک اچھی خاصی تعداد امریکا چھوڑنے پر غور کر رہی ہے۔کینیڈا کی مذکورہ ویب سائٹ اپلائی کرنے کے مختلف طریقوں کی پیشکش کرتی ہے کہ آیا کوئی شخص یہاں محض رہنا چاہتا ہے یا ملک کی شہریت حاصل کرنا چاہتا ہے، تاہم اب جب اس ویب سائٹ تک رسائی کی کوشش کی گئی تو اس کا ویب پیج نہیں کھلا.