Untitled-17777777
پاکستان کی خبریں

بلوچستان کے سیکریٹری خزانہ کے گھر نیب کا چھاپا ‘ مشیر خزانہ مستعفیٰ کر دیے گئے

بلوچستان کے سیکریٹری خزانہ کے گھر نیب کا چھاپا ’75 کروڑ سے زائد کی ملکی اور غیرملکی کرنسی، چار کروڑ کی مالیت کا سونا اور نوٹ چیک کرنے والی مشین سمیت دیگر دستاویزات برآمد’ مشیر خزانہ مستعفیٰ

نیب  نے سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کے گھر پر چھاپا مار کر ملکی اور غیر ملکی کرنسی سے بھرے 12 بیگ برآمد کیے۔ بیگوں سے ملنے والی رقم کو گننے میں نیب حکام کو کئی گھنٹے لگ گئے لیکن پھر بھی پوری رقم نہ گنی جاسکی۔ اندازے کے مطابق یہ رقم 75 کروڑ سے زائد ہے جس میں ملکی اورغیرملکی دونوں کرنسیاں شامل ہیں، مشیر خزانہ کی گاڑی سے بھی ڈیڑھ کروڑ روپے برآمد ہوئے۔
نیب ذرائع کے مطابق سیکریٹری خزانہ کے گھر سے 4 کروڑمالیت کا سونا، پرائزبانڈ اور کرنسی نوٹ چیک کرنے والی 4 مشینوں سمیت دیگر دستاویزات بھی ملی ہیں جنہیں قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو محکمہ لوکل گورنمنٹ کے فنڈز میں ایک ارب روپے سے زائد خورد برد کے الزام میں حراست میں لیا گیا جب کہ وہ بطور سیکریٹری خزانہ 2013 سے بلوچستان میں کام کررہے تھے۔