modi
بین الاقوامی تازہ ترین

بھارتی صحافی کا مودی سے ایوارڈ لینے سے انکار

لاھور (مانیٹرنگ): بھارتی صحافی نے وزیراعظم نریندر مودی سے ایوارڈ وصول کرنے سے انکار کردیا۔
بھارتی میڈیاکے مطابق ٹائمز آف انڈیا سے منسلک صحافی اکشایا مکل نے وزیراعظم نریندر مودی کے ہاتھوں رامناتھ گوینکا ایوارڈ لینے سے انکار کردیا۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق مکل نے جرنلزم ایوارڈ 2016 کی تقریب کا بائیکاٹ کیا جس پر ہارپر کولنز بھارت کے پبلیشر اور چیف ایڈیٹر کرشن چوپڑا نے انکی جگہ ایوارڈ وصول کیا۔
اکشایا مکل کو انکی لکھی گئی کتاب کی وجہ سے ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔ بھارتی صحافی مکل کا کہنا تھا آر این جی ایوارڈ حاصل کرنا میرے لیے ایک اعزاز ہے لیکن مودی اور انکے تصور کے ساتھ نہیں رہ سکتا۔