web13
کاروباری خبریں

تمباکو مصنوعات پر ٹیکسز میں اضافے کی سفارش

اسلام آباد: وزارت صحت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں صدر مملکت اور سیکیورٹی اداروں سمیت دیگر مستثنیٰ اداروں میں تمباکو کے استعمال پر ٹیکس کے نفاذ کا مطالبہ کر دیا ہے-
دستاویزات کے مطابق وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ کی طرف سے وزیر خزانہ اسحق ڈار کو بھجوائی گئی سفارشات میں کہا گیا ہے کہ اس وقت نیوی، صدر مملکت، آزاد جموں کشمیر کے صدر، صوبوں کے گورنرز اور ان کے فیملی ممبرز اور مہمانوں کیلیے ٹیکس فری تمباکو مصنوعات فراہم کی جا رہی ہیں ۔
ان پر یہ رعایت ختم اورٹوبیکو ٹیکس کا نفاذ کیا جائے۔ سفارشات میں کہا گیاہے کہ تمباکو پر ٹیکسزکو بڑھا کر ڈبلیو ایچ او کے تجویز کردہ ریٹ 72فیصد تک لے جایا جائے جواس وقت 63 فیصد ہیں اور ٹوبیکوریونیو کا 2 فیصد وزیراعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام کے تحت مریضوں کیلیے مختص کیا جائے۔