آرٹ اور انٹرٹینمنٹ لاہور کی خبریں

حکومتی مدد سے انڈسٹری کی بحالی ممکن ہو سکتی ہے :ریما

reema-khan-1-14-1442575665

لا ہور:ادا کارہ اور ہدایتکار ہ ریما نے کہا ہے کہ ملک کی عزت اور اخلاقیات پر سمجھوتہ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔روز نامہ آج کل سے باتے کرتے ہوئے ریما نے کہا مجھے پیسہ نہیں عزت عزیز ہے۔پا کستانی فلموں میں کام کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہوں۔مجھے جو شہرت اور عزت ملی ہے ایسا کم لو گوں کے نصیب میں ہو تا ہے۔حکومت اگر کچھ فنڈ فلم انڈسٹری کو بھی دے تو دنوں میں انڈسٹری کی بحالی ممکن ہو سکتی ہے۔ریما نے کہا مجھے آج بھی فلم انڈسٹری کے شاندار دن یا د ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ کل نہیں آج ہی فلم انڈسٹری کا پرا نا دور واپس آجائے۔