قومی

دنیا بھر میں مسلمانوں پر ظلم و بر بریت اور مظالم پر عالم اسلام کو متحدہ ہونا ہوگا ۔شاہد غوری

sunnitehreek-rangers-karachi_6-22-2015_188767_l

کراچی(این این آئی) پاکستان سنی تحریک کے سنیئر رہنماء شاہد غوری نے کہا کہ دنیا بھر میں مسلمانوں پر ظلم و بربریت اور مظالم کے خلاف عالم اسلام کو متحد ہونا ہوگا ،برمامیں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ اقوام متحدہ سمیت تمام انسانیت کے دعویداروں کی برمام میں مسلمانوں کے قتل عام پر خاموشی المیہ سے کم نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیس ایمبسیڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے روح رواں ،سفیر امن پاکستان اورنگزیب سلطان کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں کیا اس موقع پر وفد نے اتحاد اُمت مسلمین پاکستان کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی اس موقع پر ڈاکٹر محمد زادہ ،ڈاکٹر مسکین شاہ ،سعید عالم ،ڈاکٹر جمیل احمد تنولی ،محمد ندیم اور محمد شاہد موجود تھے ۔سفیر امن پاکستان اورنگزیب سلطان نے اس موقع پر بتا یا کہ اتحاد اُمت مسلمین پاکستان کانفرنس برائے مظلوم مسلمان برما ،کشمیر ،فلسطین ،شام و عراق پر مظالم پر آواز اُٹھا نا اور پاکستان میں علماء اکرام کو متحد کرکے اس حوالے سے دنیا کو اتحاد ویکجہتی کا پیغام دینا ہے اورنگزیب سلطان نے بتا یا کہ کانفرنس مورخہ 17ستمبر2017 بروز اتوار دوپہر 2بجے نیشنل میوزیم آڈیوٹیوریم نزد ایس ایم لاء کالج منعقد کیا جارہا ہے اس حوالے سے جید علماء اکرام اور شہر کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت کو کانفرنس میں شرکت کے لئے دعوت نامے پہنچا نے کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ہیں ۔