سائنس و ایجادات

دورانِ کام گیمز زہنی دباؤ سے نجات کا سبب۔

4

انسان کی زندگی پر اثر انداز ہونے والے وہ حالات و واقعات جو شدید ذہنی دباوٴ میں اضافہ کرتےہیں۔ ان میں نوکریاں سرفہرست ہیں۔ حال ہی میں کی گئ ایک ریسرچ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کام کے دوران ذہنی دباوٴ سے نجات گیمز کھیل کر مل سکتی ہے۔

انسانی فیکٹرز اور ارگونومکس سوسائٹی (Human Factors and Ergonomics Society) کے ذریعہ شائع ہونے والے نئی رپورٹ کے مطابق، آدھے امریکیوں سے زائد امریکی باقاعدہ طور پر کشیدگی، مایوسی ، تشویش اور سنگین تھکاوٹ کا شکار ہیں۔ خصوصاً وہ افراد جو ایسے شعبوں سے وابستہ ہیں۔ جیسے صحت کی دیکھ بھال اور ٹریفک کنٹرول – ان شعباجات میں کام کرنیوالے افراد کو شدید تھکاوٹ کا قدرے زیادہ سامنا کرنا پڑتا ہے۔

2
یونیورسٹی آف سینٹرل فلوریڈا(University of Central Florida) میں طالب علموں نے تجربہ کیا کہ آیا کام کے دوران وقفے کے طور پر پُرسکون ویڈیو گیم کھیلنا ذہنی دباوٴ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے؟۔
3

محققین نے 66 شرکاء پر مشتمل ایک ٹیم بنائی۔ جن کو ایک کمپیوٹر بیسڈ ٹاسک دیا گیا ۔ دماغ کو سکون دینے کے لئے، تمام لوگوں کو پانچ پانچ منٹ وقفہ دیا گیا تھا۔ وقفے کے دوران چند شرکاء نے ’سوشی بلی Sushi Cat‘ کے نام سے ایک آرام دہ اور پرسکون ویڈیوگیم کھیلا اور کچھ نے کمرے میں خاموشی سے آرام کیا۔ اس تحقیق کے دوران فون یا کمپیوٹر یا کسی اور قسم کی سرگرمیوں میں حصہ لینا منع تھا۔

تجربے کے دوران مختلف اوقات میں محققین نے شرکاء کے دباؤ کی سطح، مُوڈ اور ذہنی دباوٴ سے متعلق کارکردگی کو ماپا۔ اس تحقیق کا نتیجہ یہ نکلا کہ صرف ویڈیو گیم کھیلنے والوں کو بہتر محسوس کرتے پایا گیا اور ان افراد میں ذہنی دباوٴ قدرے کم تھا۔ جنہوں نے خاموشی سے آرام کرکےوقفے کو گزارا۔ ان میں بھی کمپیوٹر پر گیمز کھیلے والے افراد کی نسبت منفی اثرات اور ذہنی دباوٴ زیادہ تھا۔

تحقیق میں شامل ایک محقق نے کہا کہ “ہم اکثر جلد سے جلد کام ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ زیادہ کام ختم ہوجائے اور آرام کو ٹالتے ہیں۔ حالانکہ کچھ منٹ دھیان بٹانے سے یا آرام کرنے سے جسم کو ریچارج ہونے میں مدد ملتی ہے۔” کام کے دوران خوشگوار مختصر سرگرمیاں اپنانی چاہیئے۔ مثلاً ایسی ویڈیو گیمز جو زہن اور جسم کو ریچارج کرنے میں مدد فراہم کریں”

کچھ دماغی تناؤ فائدہ مند ہوسکتے ہیں۔ بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز’ The Center for Disease Control and Prevention‘ نے یہ نوٹ کیا ہے کہ پریشانی، انسان میں ان صلاحیتوں کو تقویت دینے میں مددگار ہوتی ہیں۔ جو ہمیں ممکنہ طور پر خطرناک حالات میں فیس کرنا پڑتی ہیں۔

لیکن ذہنی دباوٴ صحت کے سنگین مسائل پیدا کرتے ہیں۔ اس سال کے آغاز میں شائع کردہ ایک مطالعہ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پچھلے سال سے کہیں زیادہ امریکی ذہنی دباو کی نسبت ڈپریشن سے متاثر ہوتے ہیں. تقریبا 8.3 ملین افراد سنگین نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں۔ جو دماغی صحت کی پیچیدگیوں کی وجہ سے طبی علاج کے لئے پریشان ہیں۔ نتائج کے مطابق ان میں سے اکثر طبی علاج کم آمدن ہونے کی وجہ سے نہیں کروا سکتے۔

تو اب انتظار کیسا؟ اگر آپ اپنی کارکردگی میں بہتری چاہتے ہیں تو کام کے دوران ویڈیو گیمز کیلئے کچھ وقت ضرور وقف کریں اور پھر دیکھیں۔ آپ کا بوس آپ سے کیسے خوش ہوتا ہے۔
1