Untitled-7
بین الاقوامی

دو سالہ بچے کے ہاتھوں بندوق چلنے سے ماں ہلاک

امریکی شہر ملواکی میں دو سالہ بچے نے حادثاتی طور پر اپنی ماں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

ہلاک ہونے والی خاتون پیٹرس پرائس کے والد اینڈری کے مطابق ان کی بیٹی اپنے ساتھی کی گاڑی چلا رہی تھی جو سکیورٹی گارڈ تھا اور اس کے بندوق گاڑی کی پیچھلی نشست پر رہ گئی۔

انھوں نے بتایا کہ پیٹرس پرائس کے کار میں بیٹھے دو سالہ بیٹے کو یہ بندوق مل گئی اور اس سے حادثاتی طور پر چل گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی شاہراہ پر گاڑی چلاتے ہوئے پیٹرس پرائس کو پشت پر ایک گولی لگی۔

پولیس کے مطابق گاڑی میں پرائس کی والدہ اور ان کا ایک برس کا دوسرا بیٹا بھی موجود تھا۔

پرائس کے والد کے مطابق پرائس کی ایک بڑی بیٹی بھی تھی۔

’اب وہ میرے پاس نہیں ہے، میں تکلیف میں ہوں، میں اپنی بیٹی کو دوبارہ نہیں دیکھ سکوں گا، میں آخری بار اپنی بیٹی کو تھامنا چاہتا ہوں۔‘