تازہ ترین قومی لاہور کی خبریں مشہور خبر پاکستان کی خبریں

زخمیوں کو بہترین علاج ومعالجہ فراہم کیا جا رہا ہے‘ترجمان حکومت پنجاب

5988bcc59fee9

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ آؤٹ فال روڈ پر زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتالوں میں بہترین علاج ومعالجہ فراہم کیا جا رہا ہے ۔ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری صحت زخمیوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ ریسکیو 1122 اور متعلقہ اداروں نے دھماکے کی اطلاع کے فوراً بعد جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور زخمیوں کو بروقت ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز، نرسیں اور پیرامیڈیکل سٹاف زخمیوں کی ہرممکن دیکھ بھال کر رہے ہیں. پنجاب حکومت کے متعلقہ اداروں کے فوری رسپانس کے باعث زخمیوں کو جلد سے جلد ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف اب بھی متعلقہ محکموں اور اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔