بین الاقوامی

سعودی مسافر طیارے کی قاہرہ میں ہنگامی لینڈنگ، پائیلٹ کی حاضر دماغی سے مسافرمحفوظ

plane

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک):مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے ائر پورٹ پر سعودی ایئرلائن کے طیارے کے بریک فیل ہو جانے کے باوجود پائلٹ نے اسے بحفاظت اتار لیا. طیارے پر عملے کے علاوہ 106 مسافرسوار تھے اور پائیلٹ کی حاضر دماغی سے نہ صرف تمام مسافر محفوظ رہے بلکہ قاہرہ ائیرپورٹ کو بھی بڑی تباہی سے بچالیا۔
سعودی ایئرلائن کی پرواز 106 مسافروں کو لے کر دمام سے مصر کے دارالحکومت قاہرہ جانے والی پرواز کے کپتان نے طیارے کو بڑے حادثے سے بچا کر 106 مسافروں کو بحفاظت منزل تک پہنچا دیا۔
سعودی ایئر لائن کے کپتان نے کنٹرول ٹاور کو اطلاع دی کہ جہاز کے بریک کا خصوصی نظام فیل ہوچکا ہے .لہذٰا ہنگامی لینڈنگ کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں. جس کے بعد قاہرہ ایئرپورٹ کے حکام نے ہنگامی حالت کا اعلان کردیا اور فائربریگیڈ اور ایمبولینسوں کو رن وے پر بلا کر لازمی اقدامات مکمل کر لئے۔
ائیرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ سعودی پائلٹ نے کمال مہارت اور تجربے سے جہاز کو لینڈ کروا کر تمام مسافروں کی زندگیاں بچائیں اور ہوائی اڈہ بھی بڑے حادثے سے محفوظ رہا۔ سعودی ایئرلائن کے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ طیارے کو مرمت کے بعد دمام واپس بھیج دیا جائےگا.