آرٹ اور انٹرٹینمنٹ بین الاقوامی تازہ ترین مشہور خبر

سنجے دت گاندھی جیسے شخص نہیں بلکہ ایک فراڈ آدمی کاکردار ادا کر رہے ہیں‘رنبیر کپور

raju-sanju-rk759

بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں سنجوبابا کا کردار ادا کرنے والے رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ وہ گاندھی جیسے شخص کا نہیں بلکہ ایک فراڈ آدمی کا کردار ادا کررہے ہیں۔بالی ووڈ کو ’’منا بھائی ایم بی بی ایس‘‘، ’’لگے رہو منا بھائی‘‘، ’’تھری ایڈئٹس‘‘ اور ’’پی کے‘‘ جیسی سپر ہٹ فلمیں دینے والے نیشنل ایوارڈ یافتہ ہدایت کار راجو ہیرانی اپنے دوست سنجے دت کی زندگی پر فلم بنانے میں مصروف ہیں جس میں نوجوان اداکار رنبیر کپور مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔رنبیر کپور کے ڈوبتے کیرئیر کے لیے اس فلم کو انتہائی اہم سمجھا جارہا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ بھی سنجے دت کا کردار ادا کرنے کے لیے بھرپور محنت کررہے ہیں اور اس کے لیے انہوں نے سنجو بابا کے مختلف روپ دھارنے کے لیے پہلے اپنا وزن کم کرکے 90 کی دہائی والے سنجے دت بنے اور پھرموجودہ سنجو بابا نظرآنے کے لئے اپنا وزن بھی بڑھایا جب کہ اس حوالے سے ان کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری ہوئیں جسے مداحوں نے خوب سراہا۔ ایک انٹریو میں رنبیر کپور نے سنجے دت کو فراڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم گاندھی جی کا نہیں بلکہ ایک فراڈ شخص کا کردار لوگوں کے سامنے پیش کررہے ہیں اور وہ ایک متنازعہ شخص ہیں جسے لوگ پسند کرنے کے ساتھ ناپسند بھی کرتے اور ایسے شخص کا اپنے زندگی پر فلم بنانے دینے کا فیصلہ بڑی جرات کا کام ہے۔رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا اگر میں ان کی جگہ ہوتا تو میں اپنی زندگی کے حوالے سے اتنا ایماندار ہوتا اور خود کو ایسا بناتا جو دکھنے میں بہت اچھا نہیں ہے، البتہ مداحوں کے لیے سنجے دت کی زندگی سے سبق حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے اور میں سمجھتا ہوں یہ اس فلم کی بہت مثبت بات ہے۔واضح رہے سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم آئندہ سال مارچ میں ریلیز کی جائے گی جس میں میں پاریش راول سنجے دت کے باپ کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے جب کہ دیا مرزا ان کی بیوی اور منیشا کوائرالا سنجے دت کی ماں کا کردار ادا کریں گی۔