آرٹ اور انٹرٹینمنٹ بین الاقوامی تازہ ترین مشہور خبر

سنی لیونی ایک بار پھر ریئلٹی شو بگ باس کا اہم ھصہ بن گئیں.

Sunny Leone

ممبئی: بالی ووڈ میں اپنے بے باک مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے مشہور اداکارہ سنی لیون ایک بار پھر دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کے رئیلٹی شو’’بگ باس 9‘‘ میں پہنچ گئیں جہاں وہ اپنی فلم مستی زادے کی پروموشن کرتی نظرآئیں گی۔
بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’جسم 2‘‘سے کیا جس کے بعد متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن انہیں شہرت فلم انڈسٹری میں آنے سے پہلے دبنگ سلمان خان کے مشہور رئیلٹی شو’’بگ باس‘‘ سے حاصل ہوئی تاہم اب ایک بار پھر سنی لیون رئیلٹی شو بگ باس پہنچ گئی ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون اپنی نئی آنے والی فلم ’’مستی زادے‘‘ کی تشہیر کے لیے سلمان خان کے رئیلٹی شو’’بگ باس 9‘‘ پہنچیں جہاں وہ سلمان خان کے ساتھ فلم کی تشہیر کرتی نظرآئیں گی جب کہ اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’’ بگ باس 9 ‘‘ ہاؤس جانے کے لیے اپنی بیتابی کا اظہار بھی کیا۔