آرٹ اور انٹرٹینمنٹ بین الاقوامی تازہ ترین مشہور خبر

شاہ رخ اور انوشکا کی فلم’’جب ہیری میٹ سجل ‘‘کی باکس آفس پر سنچری

hms

کنگ خان اور انوشکا شرما کی نئی فلم’ ‘جب ہیری میٹ سجل‘نے باکس آفس پرسنچری کرلی ہے۔بالی ووڈ ڈرامہ فلم’’جب ہیری میٹ سجل‘‘نے اپنی ریلیز سے اب تک بھارت سمیت دنیا بھر سے 110.04کروڑ کا کما لیے۔فلم میں شاہ رْخ خان اور انوشکا شرما کی جوڑی کو شائقین کی جانب سے بیحد پسند کیا جا رہا ہے۔ امتیازعلی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں شاہ رخ خان اور انوشکا شرما مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جس میں شاہ رخ خان ایک ٹور گائیڈ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ واضح رہے یہ تیسرے بار ہے کہ کنگ خان اور انوشکا شرما ایک ساتھ کام کررہے ہیں جبکہ اس سے قبل بھی’ ‘رب نے بنادی جوڑی‘اور’ ‘جب تک ہے جاں‘میں انوشکا شرما اور شاہ رخ خان کی جوڑی کو بیحد پسند کیا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگ خان اور انوشکا شرما کی فلم’جب ہیری میٹ سجل‘اپنی ریلیز سے اب تک بھارت میں تو کوئی خاص بزنس نہ کرسکی لیکن بھارت سے باہر کامیاب ہوگئی ہے تاہم امید کی جا رہی ہے کہ آنے والے دنوں میں اسکے بزنس میں مزید اضافہ ہوگا۔