تازہ ترین کاروباری خبریں

صوبائی دارلحکومت میں پیاز اور ٹماٹر کی پرچون سطح پر گراں فروشی جاری

tomatos and onions-prices_aajkal

پیازفی کلو 80روپے کی بجائے 120روپے ،ٹماٹر فی کلو 85روپے کی بجائے 135روپے میں فروخت

لاہو ر(این این آئی) ملک میں پیاز اور ٹماٹر کی قلت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے صوبائی دارلحکومت میں ستمبر کے ووسرے ہفتے کے دوران بھی پیاز اور ٹماٹر کی پرچون سطح پر گراں فروشی جاری ہے ، سرکاری نرخوں کے مطابق گزشتہ روز ایک کلو پیاز کی قیمت 80روپے اور ایک کلو ٹماٹر کی قیمت 85روپے تھی لیکن بیشتر علاقوں میں دکاندار ایک کلو پیاز 120روپے اور ایک کلوٹماٹر 135روپے تک فروخت کرتے رہے ۔ محکمہ مارکیٹ کمیٹی کے حکام نے رابطہ کرنے پر بتایاکہ رواں سال ٹماٹر کی کاشت کم ہونے جبکہ موسمی تغیرات کے باعث پیاز کی فصل کو نقصان پہنچنے کے باعث ان سبزیوں کی رسد میں کمی آئی ہے گزشتہ سال پیاز اور ٹماٹر کے 150ٹرک روزانہ بھار ت سے آرہے تھے جس کے باعث ان دنوں ان سبزیوں کی نہ تو قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا اور ان کی رسد میں کمی آئی تھی ۔حکام نے بتایا کہ اس وقت افغانستان کے راستے پیاز اور ٹماٹر کے ٹرکوں کی آمد شروع ہوگئی ہے اور آئندہ ایک ہفتے تک پیاز اور ٹماٹرکی قیمت میں خاصی کمی ہوگی ۔