بین الاقوامی تازہ ترین مشہور خبر

علیحدگی کے باوجود ملائکہ نے ارباز سے بار بار ملنے کی انوکھی وجہ بتادی

Malaika and Arbaaz

ممبئی : جب سے ارباز خان اور ملائکہ اروڑا میں باظابطہ طور پر علیحدگی ہوئی ہے تب ہی سے میڈیا ان دونوں کی تمام نقل و حرکت پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہے۔ ان دونوں کو علیحدگی کے باوجود اکثر اوقات ایک دوسرے کے ساتھ کبھی ڈِنر تو کبھی موویز وغیرہ پر دیکھا جاتا ہے۔گذشتہ دنوں ارباز کے پچاسویں جنم دن کے موقع پر ملائکہ کو ایک مہمان کے طور پر مدعو کیا گیا۔جہاں ارباز سے علیحدگی کے بعد ان کا پہلا انٹرویو لیا گیا۔ جس میں انہوں نے اپنے سابقہ شوہر سے علیحدگی کی وجوہات کو تفصیل سے بیان کیا۔انٹرویو کے دوران جب ان سے ارباز سے ملاقاتوں کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا ارباز میری فیملی کا حصہ ہیں وہ میرے بچوں کے باپ ہیں۔ تمام چیزیں رات ہی رات تبدیل نہیں ہوجاتیں، ہمارے درمیان جو کچھ بھی ہوا وہ ہمارے درمیان ہی رہنا چاہیئے۔ یہ ہمارا نجی معاملہ ہے۔ ہمیں کسی کو کوئی چیز ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ارباز خان سے ملاقات میرے بیٹے کو خوش کرتی ہے، اور یہی وجہ ہے جس سے میں بھی خوش ہوتی ہوں