آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

فلم ’’ہیپی ڈیتھ ڈے‘‘ریلیز کر دی گئی

MV5BMmNiMjBmYWItMTFjMS00ZmRjLWIwNDgtMGNkYTI2M2FkOWJiXkEyXkFqcGdeQXVyNDg2MjUxNjM@._V1_UY1200_CR64,0,630,1200_AL_

نیویارک (این این آئی)خوف ،دہشت اور سنسنی سے بھرپور ہالی وڈ فلم’’ ہیپی ڈیتھ ڈے‘‘ریلیز کردی گئی۔ہدایتکارکرسٹو فر بی لینڈن کی اس فلم میں ہالی وڈ اداکارجیسیکا روتھ، روبی موڈین،ازرائل بورونڈیل ،چارلس ایٹکن ،جیسن بیئل اور روب میلو سمیت دیگر فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوئے ہیں۔جیسن بلم اور ریان ٹورک کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھوم رہی ہے جسکی سالگرہ کے دن ہی خطرناک شیطانی مخلوق اس کی جان لینے کے در پہ ہو جاتی ہے ۔مافوق الفطرت مخلوق کے زیرِ اثر یہ لڑکی بار بارنہایت قریب سے موت کو قریب کو دیکھ کر بھی زندہ بچ جاتی ہے اور اس شیطانی بلا سے چھٹکاراحاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے ۔