آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

مختلف ملبوسات اور ستاروں سے سجا پاکستان فیشن ویک شروع

Pakistan Fashion Week

کراچی : فیشن پاکستان کونسل کی جانب سے کراچی میں پاکستان فیشن ویک کا آغاز ہو گیا ہے جو کہ 14 ستمبر تک جاری رہے گا۔فیشن کے نت نئے انداز کو خواتین اور مرد حضرات دونوں ہی پسند کرتے ہیں اور ملک کے بڑے ڈیزائنرز ہر سال ہر بدلتے موسم کے ساتھ منفرد اور شاندار ملبوسات متعارف کرواتے ہیں۔
کراچی میں اس بار نئے گلوبل مار کریس میں سجے پاکستان فیشن ویک میں موسم خزاں اور موسم سرما کے ملبوسات کی نمائش کی جارہی ہے.ایف پی ڈبلیو ونٹر فیسٹو میں دیپک پروانی ،ٹینا درانی ،وردا سلیم ،ماہین خان ،عمران راجپوت،میشا لاکھانی سمیت دیگر نامور ڈیزائنرز اپنی ملبوسات کی نمائش کررہے ہیں۔
ایف پی ڈبلو کا آغاز 11 ستمبر کو سولو شو “بلیو ٹیولپ” سے ہوا جس کی میزبان ڈیزائنر شمیل انصاری تھیں۔ایف پی ڈبلیو شیڈیول کے مطابق ہر دن 6 ڈیزائنرز کے رنگا رنگین اور دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش کی جائے گی۔

پہلا دن 12 ستمبر:

میشا لاکھانی

آمنہ عقیل

ارم خان عبید شیخ

عبید شیخ

سائرہ رضوان

سفیوز ایکس جے پور اینڈ کو


دوسرا دن 13 ستمبر:

ایف پی ڈبلیو فائل فوٹو۔

صنم چوہدری

وردا سلیم

عمران راجپوت

صدف ملاتر

ہیم ایچ ای ایم

دیپک پروانی

تیسرا دن 14 ستمبر:

ٹینا درانی

نعمان عارفین

سائرہ شکیرا

عدنان پردیسی

ماہین خان

گرینڈ فنالے:

ثنا سفیناز