تازہ ترین قومی مشہور خبر پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں

مرد اور خواتین فٹ بال ٹیموں کے درمیان میچز!

p05394v7

کریم خان آفریدی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام انٹرنیشنل اوور دوزآگائی کے دن کے موقع پر راولپنڈی اور اسلام آباد کی مرد اور خواتین فٹ بال ٹیموں کے درمیان نمائشی میچز 26 اگست کو جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے، کریم خان آفریدی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے جوائنٹ سیکرٹری فیصل لطیف کے مطابق مردوں کا میچ راولپنڈی ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن اور اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ خواتین کا میچ سابق قومی چمپئن ینگ رائزنگ سٹار ویمن کلب راولپنڈی اور اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، میچوں کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں کو میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کی جائیں گی۔