کاروباری خبریں

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی

a5cddca04344fbb79b3605eec01e82cc

ملک میں سونے کی تولہ قیمت 150 روپے کم ہو کر 52 ہزار 400 روپے ہوگئی۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونےکی فی اونس قیمت 10 ڈالر کم ہوکر 1324 ڈالر ہوگئی، جس کے اثرات سونے کی مقامی قیمت پر بھی مرتب ہوئے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں دس گرام سونےکی قیمت 128 روپے کم ہوکر 44 ہزار 914 روپے ہوگئی۔