پاکستان کی خبریں

میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے ہونے انٹری ٹیسٹ کے پرچے کی تیاری کے لئے مخصوص کمپیوٹر استعمال کیا جائیگا

PUBLICEXAM

پرچہ کی تیاری میں پی آئی ٹی بی اور فرانزک ایجنسی کے نمائندے بھی موجود ہونگے،یو ایچ ایس سکیورٹی ایڈوائزی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلے
لاہور (این این آئی ) میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے ہونے انٹری ٹیسٹ کے پرچے کی تیاری کے لئے مخصوص کمپیوٹر استعمال کیا جائے گا ،پرچہ کی تیاری میں پی آئی ٹی بی اور فرانزک ایجنسی کے نمائندے بھی موجود ہونگے۔ یو نیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سکیورٹی ایڈوائزی کمیٹی کا اہم اجلا س گزشتہ روز منعقد ہوا ،جس میں فیصلہ کیا گیا کہ انٹری ٹیسٹ کی تیاری کے لیے مخصوص کمپیوٹر استعمال کیا جائے گا مخصوص کمپیوٹر سے ڈیٹا بھجوایا جاسکے گا نہ ہی وصول کیا جاسکے گا ۔انٹری ٹیسٹ کا پیپر سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی میں تیارہوگا اور پرچے کی تیاری میں پی آئی ٹی بی اور فرانزک ایجنسی کے نمائندے بھی موجود ہونگے۔اجلاس میں مستقبل میں ہونے والے انٹر ی ٹیسٹ اور پرچہ تیاری کے لیے جدید طرز کی عمارت تعمیر کرنے کی تجویزبھی پیش کی گئی ۔