آرٹ اور انٹرٹینمنٹ تازہ ترین قومی لاہور کی خبریں مشہور خبر پاکستان کی خبریں

نامعلوم ہیکرز نے اسٹیج اداکاراؤں کے جعلی بلاگ بنا کر بیہودہ تصویریں ،ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیں

Hacker

ہمیں بدنام کرنے کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے جس کے پیچھے ایک بڑا مافیا موجود ہے ‘ اداکاراؤں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ، شدید احتجاج
لاہور : نامعلوم ہیکرز نے اسٹیج سے تعلق رکھنے والی اداکاراؤں کے جعلی بلاک بنا کر بیہودہ تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنا شروع کر دیں جس سے اداکاراؤں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ نامعلوم ہیکرز نے اسٹیج اداکاراؤں کے جعلی بلاک بنا کر ان کے نام سے بیہودہ تصویریں اور ویڈیو عوامی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپ لوڈ کرنا شروع کر دی ہیں جس کے باعث اداکاراؤں میں شدید پریشانی کی لہر پائی جاتی ہے۔ اس حوالے سے جن اداکاراؤں کی جعلی تصویریں منظر عام پر آئی ہیں انہوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمیں بدنام کرنے کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے جس کے پیچھے ایک بڑا مافیا موجود ہے جو ہماری ساکھ کو برباد کرنے کے در پے ہے ۔ اس حوالے سے ہم ایف آئی اے کے سائبر کرائم یونٹ میں درخواست دیں گے۔ قابل امر ذکر یہ ہے کہ جن اداکاراؤں کی بیہودہ تصویریں اور ویڈیوز اپ لوڈ ہوئی ہیں ان کی مخالف اداکاراؤں نے ان ویڈیوز اور تصویروں کو اپنے ویب پیج پر لگا دیا ہے تاکہ ان اداکاراؤں کو اور زیادہ بدنام کیا جا سکے۔