آرٹ اور انٹرٹینمنٹ بین الاقوامی تازہ ترین مشہور خبر

نہ میک اپ نہ رنگ برنگے کڑے۔۔۔

india-arts-cinema-bollywood_47ef3146-7b24-11e7-b5e3-d817f67cfdf5

ممبئی سابق حسینہ عالم اور بولی وڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے اہل خانہ سمیت ہندو مذہب میں مقدس ندیوں کی اہمیت رکھنے والی گنگا، جمنا اور سروسوتی کا دورہ کیا۔ایشوریا رائے نے رواں برس مارچ میں چل بسنے والے اپنے والد کی راکھ کو گنگا، جمنا میں چھوڑنے کے لیے دورہ کیا۔اداکارہ کے ساتھ ان کے شوہر ابھیشک بچن، بیٹی ارادھیا بچن، بہن، بھائی اور والدہ بھی ساتھ تھیں۔خیال رہے کہ دریائے جمنا کوہ ہمالیہ سے نکل کر بھارتی شہر الہ آباد میں دریائے گنگا سے جا ملتا ہے، جہاں ان سے دریائے سروسوتی بھی آملتا ہے۔الہ آباد شہر کو مقدس ندیوں کے سنگم کے شہر کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ہندو مذہب میں مقدس درجہ رکھنے والی یہ ندیاں ہندوستان کی تین ریاستوں تک پھیلی ہوئی ہیں۔کئی ہندو افراد اپنے اہل خانہ اور رشتہ داروں کی راکھ کو الہ آباد میں آکر ندیوں کے سنگم میں بہاتے ہیں۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق ایشوریا رائے بچن کے ساتھ آنے سے قبل کئی برس پہلے ابھیشک بچن اپنے والے امیتابھ بچن کے ساتھ ان کی والدہ کی راکھ کو مقدس دریاؤں میں بہانے آئے تھے۔ایشوریا رائے اپنے والد کی راکھ بہانے کے وقت کافی اداس دکھائی دیں، جب کہ انہوں نے میک اپ اور رنگ برنگی کپڑے پہننے کے بجائے سفید کپڑوں کو ترجیح دی۔ایشوریا رائے اور ابھیشک بچن کے دورے کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات سخت کیے گئے تھے، جب کہ دریاؤں کے سنگم والے علاقے میں اضافی اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔