vidya-balan-759
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

ودیا بالن پر بھی پاکستانی ڈراموں کا سحر طاری ہو گیا

ممبئی:بالی ووڈ میں اپنے کردار میں ڈھل جانے کے حوالے سے شہرت رکھنے والی اداکارہ ودیا بالن بھی پاکستانی ڈراموں کو پسند کرتی ہیں یہی نہیں ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈرامے ہراعتبار سے بہترین ہوتے ہیں۔اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے والی اداکارہ پاکستانی ڈراموں کی مداح نکلی ہیں۔بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ میں نے شوٹنگ کے بعد پاکستانی ڈرامے دیکھنے کی نئی عادت ڈالی ہے اور میں پاکستانی ڈرامے ”کنکر”،”میرے ہرجائی” اور”ایک محبت کے بعد” بڑی دلچسپی سے دیکھتی ہوں۔ پاکستانی ڈراموں کے سحر میں جکڑی ہوئی ودیا بالن کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈراموں کی کہانی، اقدار میک اپ اور اداکاری بہترین ہیں خاص طور پر خاتون اداکارائیں خوبصورت اور سلیقہ دار ہیں جن کی اداکاری انتہائی حقیقت پسندانہ ہوتی ہے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن اپنی نئی آنے والی فلم ”ٹی ای تھری این” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔