کھیلوں کی خبریں

ورلڈ الیون کی پاکستان آمد پر خوش ہوں ٗ شاہد آفریدی

pakistan-prepared-to-tackle-t20-challenge-shahid-afridi-1457860690-7537

لاہور (این این آئی)ٹی 20 ٹیم کیسابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون کادورہ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں اہم قدم ہے ٗورلڈ الیون کے پاکستان آنے پر خوش ہوں۔برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں شاہد آفریدی نے کہاکہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی کمی شدت سے محسوس کی جارہی تھی ٗ بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی کوششیں کامیاب ہوتی نظرآرہی ہیں۔سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان کیعوام کرکٹ سے پیار کرتے ہیں ٗکرکٹ کی بحالی کا سہرا نجم سیٹھی اور ان کی ٹیم کے سر ہے ٗ ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان سے دنیا میں مثبت پیغام جائیگا۔شاہد آفریدی نے کہاکہ کرکٹ کی محبت میں لاہور آیا ہوں ٗ پہلا ٹی20 دیکھوں گا ٗ ورلڈ الیون میں بھارتی کرکٹرز بھی ہوتے تو اچھا ہوتا۔