مشہور خبر

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور نواز شریف کی ملاقات

Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi meeting with former Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif in Islamabad on 8th August, 2017
Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi meeting with former Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif in Islamabad on 8th August, 2017

لندن: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے برطانوی دارالحکومت لندن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیر خارجہ خواجہ آصف اور وزیر خزانہ اسحٰق ڈار آج صبح لندن میں حسن نواز کے دفتر پہنچے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف سے ملاقات میں شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز اور ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے مشاورت کی گئی-