عجیب و غریب پاکستان کی خبریں

ٹریفک حادثے میں ملوث ایک مجرم کو ایک سال تک انتباہی پلے کارڈ اٹھا کر روڈ پر کھڑے ہونے کی سزا

funny-traffic-incident

کراچی ( این این آئی)کراچی کی ایک عدالت نے ٹریفک حادثے میں ملوث ایک مجرم کو ایک سال تک انتباہی پلے کارڈ اٹھا کر روڈ پر کھڑے ہونے کی سزا سنا دی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مجرم ہر جمعہ کو دو گھنٹے قائداعظم کی رہائشگاہ کے پاس کھڑا رہے گا اور اس کے پلے کارڈ پر ’’احتیاط کیجیے غفلت اور لاپرواہی سے گاڑی چلانا جان لیوا ہے ‘‘ تحریر ہو گا۔عدالت نے اس انوکھے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ٹریفک پولیس کے سیکشن آفیسر کو مانیٹرنگ کا حکم دیا ہے۔ خیال رہے کہ 2015 میں قاسم اور اسلام نامی افراد نے سابق صدر پرویز مشرف کے پروٹوکول میں موجود پولیس اہلکار کو ٹکر ماری تھی۔عدالت نے قاسم کو سزا کا حکم دیا جبکہ محمد اسلام کو بری کر دیا ۔ مقدمے کا فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ شعیب الٰہی نے سنایا۔