آرٹ اور انٹرٹینمنٹ تازہ ترین قومی مشہور خبر

پاکستانی ہارر فلم پری کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

Parri

اسلام آباد : پاکستانی سینما میں بہت کم ہارر فلمیں بنائی جاتی ہیں، جس کی وجہ سے مداحوں کو آنے والی ہارر فلم ’پری‘ کا بے صبری سے انتظار ہے، جس کا پہلا ٹریلر بھی ریلیز کردیا گیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل جو ڈراؤنی فلمیں بنائی گئیں، وہ سب متاثر کرنے میں ناکام رہیں، تاہم یہ فلم ان کے مقابلے میں کافی بہتر نظر آرہی ہے۔فلم کے ٹریلر میں ایک نوجوان جوڑے کو پیش کیا گیا جو ایک نئے گھر میں منتقل ہوتے ہیں، تاہم اس گھر میں موجود آسیب ان کے بیٹے کو قابو میں کرلیتا ہے۔ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ فلم بہت بہترین انداز میں فلمائی گئی ساتھ ساتھ اس کا میوزک بھی کافی متاثر کن ہے۔فلم ’پری‘ کی ہدایات سید عاطف علی دے رہے ہیں، جس کی کہانی ان کے ساتھ محمد احسن نے تحریر کی، فلم کی کاسٹ میں قوی خان، خوشی ماہین، راشد ناز، سلیم معراج، جنید اختر اور فائق عاصم موجود ہیں۔فلم رواں سال 31 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی