تازہ ترین پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں

پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان بڑا مقابلہ آج

world eleven image

طویل انتظار کے بعد پاکستان سرزمین پر انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا آغاز آج سے ہونے جارہا ہے اور ورلڈ الیون اور قومی کرکٹ ٹیم کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹاکرا ہوگا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شام 7 بجے دونوں ٹیمیں میدان میں اتریں گی جب کہ شائقین کرکٹ اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھیں گے۔دونوں ٹیموں کو نجی ہوٹل سے گراؤنڈ لانے کے لئے سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں جب کہ میچ دیکھنے کے لئے آنے والوں کو کڑی چیکنگ کے بعد گراؤنڈ کے اندر جانے کی اجازت دی جائے گی۔ورلڈ الیون میں شامل سیموئل بدری بھی لاہور پہنچ گئے جس کے بعد مہمان ٹیم کا 14 رکنی اسکواڈ مکمل ہوگیا۔آئی سی سی چیرمین کا پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کا خیرمقدم پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے پہلے ٹاکرے کے لئے 12 کھلاڑیوں کو فائنل کرلیا تاہم حتمی 11 کھلاڑیوں کا فیصلہ میچ سے قبل کیا جائے گا۔قومی اسکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، بابراعظم، احمد شہزاد، شعیب ملک، عمر امین، عامر یامین، محمد نواز، حسن علی، عثمان شنواری اور سہیل خان شامل ہیں۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر بیٹی کی پیدائش کی وجہ سے لندن میں موجود ہیں اور وہ ٹیم کا حصہ نہیں۔ورلڈ الیون کا 14 رکنی اسکواڈ کپتان فاف ڈوپلیسی، ہاشم آملہ، ڈیوڈ ملر، مورنی مورکل، عمران طاہر، ٹم پین، جارج بیلی، گرانٹ ایلیٹ، سیموئل بدری، بین کٹنگ، پال کولنگ وڈ، تمیم اقبال، ڈیرن سیمی اور تھسارا پریرا پر مشتمل ہے۔