بین الاقوامی مشہور خبر پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں

پاکستان نے ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ جیت لی

snooker_google_aajkal

بابر مسیح ، محمد آصف پر مشتمل ٹیم نے سجاد اور اسجد پر مشتمل ٹیم کو شکست دی
قاہرہ: پاکستان نے مصر میں ہونے والی ورلڈ ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں کھیلے گئے ورلڈ ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے کیوسٹ ہی آمنے سامنے تھے جس میں پاکستان کی ٹیم ٹو نے پاکستان کی ٹیم ون کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد کامیابی سمیٹی۔ بابر مسیح اور محمد آصف پر مشتمل ٹیم نے سجاد اور اسجد پر مشتمل ٹیم کو 5 کے مقابلے میں 4 سیٹ سے شکست دی اور اس طرح ورلڈ ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں سونے اور چاندی کے تمغے پاکستان کے حصے میں آئے۔(ویب ڈیسک)