تازہ ترین

پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو ملیر کی جانب سے شہید میر مرتضی بھٹو اور ان کے ساتھیوں کی برسی کی تیاریاں شروع

bhutto_siblings

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو ملیر کی جانب سے شہید میر مرتضی بھٹو اور ان کے ساتھیوں کی برسی کی تیاریاں شروع ملیر سمیت کراچی سے کارکنون کی بڑی تعدا سلار انقلاب کی برسی میں شرکت کریگی،میر مرتضی بھٹو کی شھادت کو 21 سال گذرنے کے باوجود ان کے خون سے انصاف نہ ہونا بدترین حکمرانی کی نشانی ہے ،کامریڈ سلیم راجپوت ودیگر کا ورکروں کے اجلاس سے خطاب ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی شھید بھٹو ملیر کی جانب سے شھید میر مرتضی بھٹواور ان کے ساتھہ شھادت پانے والے شھید بھٹو کے کارکنوں اور رھنماؤں کی 20 ستمبر کو 21 ویں برسی منائی جائیگی جس کے حوالے سے پورے ملک کی طرح ملیر میں بھی کارکنان میں بڑا جوش و خروش نظر آ رہا ہے اس سلسلے میں گذشتہ روز ملیر کے علاقے لیبر اسکوائر میں پ پ شھید بھٹو کے کارکنوں کا اجتماع کامریڈ سلیم راجپوت ،ڈاکٹر رؤف مغیری،جنید سامیٹیو،مختیار جمانی و دیگر کی سربراھی میں ہوا جس میں کارکناں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقعے پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کامریڈ سلیم راجپوت ،ڈاکٹر رؤف مغیری و دیگر نے کہا کے پورے ملک کی طرح کراچی اور ملیر سے بھی پ پ شھید بھٹو کے کارکن بھی اپنے بھادر لیڈر کو شاندار خراج تعسین پیش کرنے کے لیئے ان کی برسی کے موقعے پر کراچی سے بڑے جلوس کی شکل میں ان کی مزار پر حاضری دیں گے ،انہوں نے مزید کہا کے میر مرتضی بھٹو کو قتل ہوئے 21 سال گذر گئے لیکں آج تک ان کے بیگناھ بہائے گئے خوں کے ساتھ انصاف نہیں ہوا،جو بدتریں حکمرانی کی نشانی ہے انہوں نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ، آئی جی سندھ سے مطالبا کیا ہے کے سالار انقلاب شھید میر مرتضی بھٹو اور ان کے ساتھہ شھید کیئے گئے کارکنوں کے قاتلوں کو سخت سزا دیکر ان کے خون کے ساتھ انصاف کیا جائے۔