پاکستان کی خبریں

پاکستان کی مدر ٹریسا انتقال کرگئیں۔

Mother_teresa_google_aajkal

کراچی: جذام/کوڑھ کے مریضوں کا علاج کرنے والی ‘پاکستان کی مدر ٹریسا’ ڈاکٹر روتھ فاؤ کراچی میں انتقال کرگئیں۔

کراچی کے علاقے صدر میں جذام کے مریضوں کے علاج کے لیے قائم میری ایڈیلیڈ سینٹر کے سی ای او کے مطابق 88 سالہ ڈاکٹر روتھ فاؤ 2 ہفتے سے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں اور گذشتہ رات ساڑھے 12 بجے ان کا انتقال ہوا۔

میری ایڈیلیڈ سینٹر نے گذشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر روتھ فاؤ کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی تھی۔
Pakistan_karachi_Mother_teresa_google_aajkal