پاکستان کی خبریں

پنجاب حکومت،جنرل الیکٹرک ہیلتھ کیئر اور فیروز سنز لیبارٹریز کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

معاہدے کی رو سے ڈی ایچ کیوشیخوپورہ میں زچہ بچہ سنٹرمیں لیڈی ہیلتھ ورکرز کو الٹرا ساؤنڈکی تربیت فراہم کی جائے گی
پنجاب حکومت ،جنرل الیکٹرک ہیلتھ کےئر اور فیروز سنز لیبارٹریزکے مابین آج طے ہونے والا معاہدہ خوش آئند ہے ‘شہباز شریف
پورٹ ایبل الٹراساؤنڈ کی 60 مشینیں پہنچ چکی ہیں جبکہ مزید 700 مشینیں منگوائی جا رہی ہیں، فروری 2018ء میں ترسیل شروع ہو گی
ان مشینوں کو تربیت مکمل کرنے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز چلائیں گی ، صوبے کے دور دراز علاقوں میں خواتین مریضوں کو تشخیص کی سہولت ملے گی
کے پی کے میں اپنی حکومت کی بدترین ناکامی کو چھپانے کے لئے عمران خان اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے کی مخالفت کر رہے ہیں
نیازی صاحب نے چار سال تک دھرنے دیئے ، ہڑتالیں کیں ، جلوس نکالے ، شہروں کو بند کیا لیکن پشاور میں میٹروبس منصوبے کی ایک اینٹ نہ لگائی،خودسر سے لیکر پاؤں تک کرپشن میں ڈوبے ہوئے ایک پارٹی کے سابق صدر بھاشن دے رہے ہیں کہ نواز شریف ملک کو لوٹ کر کھا گئے ہیں ‘وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی میڈیا سے گفتگو.