دسترخوان اور صحت

چکن کھڑا مصالحہ

04-08-2017-10-06-45Khara masala main

اجزاء:

چکن :ایک کلو
پیاز :باریک املیٹ کی طرح کٹی ہوئی
پیاز :باریک کٹی تلنے کے لئے
ٹماٹر :آٹھ سے دس عدد
لہسن :آٹھ سے دس جوئے (باریک چوپ)
ادرک :دو ٹکڑے
بڑی الائچی :تین عدد
چھوٹی الائچی :پانچ عدد
دار چینی :چار سے پانچ ٹکڑے
سفید زیرہ :ایک چائے کا چمچ
کالی مرچ ثابت:بیس سے پچیس دانے
ثابت لال مرچ :تین سے چار عدد
نمک :حسب ذائقہ
ہر ی مرچ :پانچ سے چھ عدد (باریک کٹی ہوئی
لونگ :پانچ سے چھ عدد
تیل :ایک کپ

8561362

تیار کرنے کا دورانیہ:15منٹ
پکانے کا دورانیہ :45سے50منٹ
6سے 8آٹھ افراد کے لئے

بنانے کا طریقہ

سب سے پہلے ایک پتیلی میں تیل گرم کریں اس کے بعد ایک پیاز گولڈن براﺅن فرائی کرکے نکال لیں ۔ اس تیل میں چکن پانچ منٹ تک فرئی کریں اور اس کو بھی نکال لیں۔
پھر اس تیل میں پیاز ، ٹماٹر ، ادرک ، لہسن کٹاہوا، ثابت گرم مصالحہ ، ثابت لال مرچ ڈال کر پکائیں ، اور نمک بھی شامل کرلیں ۔
جب ٹماٹر اچھی طرح گل جائے تو اس کو بھون لیں اور اس میں تلی ہوئی چکن ڈال کر مکس کریں اور ہلکی آنچ پر چکن گلنے کے لئے رکھ دیں ۔

hqdefault

جب چکن گل جائے تو اس میں تلی ہوئی پیاز شامل کرلیں اور پانچ منٹ تک بھو ن لیں ۔ اس کے بعد کٹی ہوئی ہری مرچ اور ایک گلاس پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پانچ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں ۔
مزیدار چکن کھڑا مصالحہ تیار ہے ۔
ڈش میں نکال کر ہرا دھنیااوپر سے ڈال دیں اور گرم گرم نان کے ساتھ کھائیں ۔
نوٹ ؛ اگر چاہیں تو ٹماٹر کے چھلکے بھی اُتار کے ڈال سکتے ہیں ۔
ہری مرچ اپنی مرضی کے مطابق کم کی جاسکتی ہیں ۔