تازہ ترین قومی لاہور کی خبریں پاکستان کی خبریں

ڈاکٹر طاہر القادری کی پاکستان واپسی، آتے ساتھ ہی شریف خاندان کو تنقید کا نشانہ بنایا.

Tahir-ul-Qadri-AajKal

میڈیا سے گفتگو کے دوران ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ پاکستان کے ‘سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا ہے، اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں، پانامالیکس میں نوازشریف اور ان کے خاندان کی پکڑ اللہ کا انتقام ہے۔آرٹیکل 63-62 نے جوتے مارکرنوازشریف کو نکالاہے۔’
طاہرالقادری کا مزید کہنا تھا کہ ‘ہم نے جی ٹی روڈ پر نظام کے خلاف احتجاج کیا، سپریم کورٹ نے نواز شریف کو بددیانت قراردیا تو وہ سازشیں تلاش کررہے ہیں، نواز شریف میں ہمت ہے تو نام لیں کہ کس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں تاکہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو۔’
‘پاکستان میرا گھر اور وطن ہے، مجھے حکومت کی سیکیورٹی پر بھروسہ نہیں ، ماڈل ٹاؤن کے شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، کارکنوں کی شہادت کا قصاص ہم لے کر رہیں گے ، چور پکڑا گیا لیکن قاتل ابھی رہتا ہے، آئندہ لائحہ عمل کا اعلان ناصر باغ میں خطاب میں کروں گا۔’
آج ناصر باغ میں ڈاکٹر طاہرالقادری جلسہ کریں گے.