آرٹ اور انٹرٹینمنٹ بین الاقوامی

کرائم ڈرامہ فلم ’1922‘ کا نیا ٹریلر

Crime rama 1922

خوفناک مناظر سے بھرپور فلم 20اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی
لاس اینجلس (این این آئی)ہالی ووڈکرائم ڈرامہ فلم 1922کا نیاٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔زیک ہلڈچ کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم معروف امریکی مصنف اسٹیفن کنگ کے ناول پر مبنی ہے جس کی کہانی ایک ایسے شخص کے گردگھوم رہی ہے ٗجو مالی فوائد کیلئے اپنی بیوی کو قتل کردیتا ہے اور بعد ازاں اس کا اعتراف بھی کر لیتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں تھامس جین،نیل میک ڈونو،مولی پارکر،برائن جیمز،کیٹلین برنارڈ اور رون کرٹس سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ایان برک اورکیون لیسن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ خوفناک مناظر سے بھرپور یہ فلم 20اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی