لاہور کی خبریں

گلبرگ کے ٹاون انسپکٹر نے لبرٹی مارکیٹ میں تجاوزات کی بھرمار

Liberty20Market

لاہور: ٹی ایم اے (TMA) گلبرگ ٹاون کے ٹاون انسپکٹر نے لبرٹی مارکیٹ میں تجاوزات کی بھرمار۔ لاکھوں روپے ماہانہ کرپشن کی شروع کی نظر۔لبرٹی مارکیٹ میں تجاوزات کی عوض 5 ہزار روپے سے 15 ہزار روپے تک وصول کئے جانے لگے ۔تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک کی فراوانی میں شدید دشواری۔خریداری کے لئے آئے ہوئے، شہریوں کو تجاوزات کی وجہ سے شدید دشواری کا سامنا۔تجاوزات کی وجہ سے پیدل چلنا بھی محال ۔ لبرٹی مارکیٹ رش بڑہ جانے کی وجہ سے جیب کتروں کی بھی آماج گاہیں۔شہریوں کو شدیدمالی نقصان کا بھی سامنا۔ کرپٹ ٹاون انسپکٹر کو سیاسی اثرورسوخ حاصل ہونے کی وجہ سے ٹاون کے آفیسر بھی اس کے خلاف کاروای نہیں کر پاتے۔تفصیلات کے مطابق TMA گلبرگ ٹاون کے انقروچیمنٹ انسپکٹر راناظہیرنے لبرٹی مارکیٹ کو سونے کی چڑیا سمجھتے ہوئے اپنے اختیارات کا بیجااور نا جائز استعمال شروع کرتے ہوئے، تجاوزات کی مد میں لاکھوں روپے ماہانہ وصول کرنے شروع کر دئے ۔ افسرانِ بالا کو سب اچھے کی رپورٹ دے کر شاباشیا ں وصول کررہا ہے۔ تجاوزات کی وجہ سے بہت سے مسائل نے جنم لینا شروع کر دیا ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید تعطل کا شکارجس وجہ سے شہری شدید ذ ہنی اذیت کا شکار ہونے لگے ہیں۔لبرٹی مارکیٹ میں تجاوزات کے عوض چھوٹے سٹال سے 5 ہزار ماہانہ اور بڑے سٹال سے 15 ہزار اور اس سے بھی زائد رقم ماہانہ کی بنیاد پر وصول کی جانے لگی ہے۔ لاکھوں روپے ماہانہ انسپکٹر رانا ظہیر اپنی کرپشن کی وجہ سے وصول کرنے لگا ہے۔ انسپکٹر راناظہیرکو سیاسی اثرورسوخ حاصل ہے جس وجہ سے افسرانِ بالااس کے خلاف کاروائی نہیں کر تے۔خریداری کے لئے آنے والے شہریوں کو لبرٹی مارکیٹ میں تجاوزات کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،پیدل چلنے میں بھی شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔مارکیٹ میں رش بڑھ جانے کی وجہ سے جیب کتروں کے لئے اپنے کام میں آسانی ہو جاتی ہے جس وجہ سے ہزاروں شہری اپنا قیمتی سامان گوا بیٹھے ہیں۔جس کا ازالہ نا ممکن ہے۔اسپیکٹررانا ظہیرلبرٹی مارکیٹ میں آل ان آل کی پالیسی پر گامزن ہے اور نظام میں خرابی کا سبسب بنا ہوا ہے۔(ذیشان علی )

موقف:TMO گلبرگ فیصل شہزاد سے نمائندہ آج کل نے متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ان سے رابطہ نا ہو سکا۔لیبرٹی مارکیٹ کی تجاوزات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے TMO کے پی اے مدثر نے کہا کہ لاہور شہر کے کس مارکیٹ میں تجاوزات نہیں ہیں اور ہر جگہ یہ ہی نظام قائم ہے۔کسی پروپرٹی مالک کو کسی انکروچمنٹ سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں اُنھوں نے کہا کہ عوام کی نسبت پروپرٹی مالکان کا مطمعن ہونا ضروری ہے۔ان کی ہمیں کوئی شکایت نہیں ہے۔