آرٹ اور انٹرٹینمنٹ بین الاقوامی

گلوکارہ حمیرا چنا فلاحی ادارے کی فنڈ ریزنگ کیلئے 20اکتوبر کو امریکہ میں پرفارم کریں گی

Humaira20Channa201-87-1468333105

لاہور ( این این آئی) گلوکارہ حمیرا چنا فلاحی ادارے کی فنڈ ریزنگ کیلئے 20اکتوبر (جمعہ ) کو امریکہ میں پرفارم کریں گی ۔ تفصیلات کے مطابق گلوکارہ حمیرا چنا 18اکتوبرکو امریکہ روانہ ہوں گی جہاں وہ 20اکتوبر کو ایک میوزیکل کنسرٹ میں اپنے فن کا جادو جگائیں گی ،حمیرا چنا شو میں اپنے نغمات کے ساتھ صوفیانہ کلام بھی پیش کریں گی ۔میوزیکل کنسرٹ سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی کینسر اینڈ ریسرچ ہسپتال کو عطیہ کر دی جائے گی ۔