آرٹ اور انٹرٹینمنٹ بین الاقوامی تازہ ترین قومی لاہور کی خبریں مشہور خبر پاکستان کی خبریں

گلوکار ملکو میوزیکل شوز میں پرفارم کرنے کیلئے 24 اگست کینیڈا روانہ ہوں گے

Malkoo

لاہور : گلوکار ملکو میوزیکل شوز میں پرفارم کرنے کے لئے کل (جمعرات) کینیڈا روانہ ہوں گے جہاں وہ تمام بڑے شہروں میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے ۔ ملکو ایک ہفتے تک کینیڈا میں پرفارم کرنے کے بعد پاکستان واپس آجائیں گے ۔ ملکو نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بعض حاسد میرے خلاف بے بنیاد خبریں پھیلا رہے ہیں کہ میرے خلاف کسی تھانے میں کوئی مقدمہ درج ہوا ہے ، ایسی بات میں کوئی حقیقت نہیں ۔ میں ابھی لاہور میں ہوں مجھ سے تو اس حوالے سے کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا ، یہ سب ایک سوچی سمجھی سازش ہے ۔