پاکستان کی خبریں

گوجرانوالہ ٗمحکمہ لائیو سٹاک کاگھر میں قائم سلاٹرہاوس پر چھاپہ، 5 من مضر صحت گوشت تلف کر دیا

cow-slaughter-gujrat

گوجرانوالہ (این این آئی)محکمہ لائیو سٹاک کی مضر صحت گوشت فروحت کرنے والوں کیخلاف کارروائی ،گھر میں قائم سلاٹرہاوس پر چھاپہ مارکر پانچ من مضر صحت گوشت برآمدکرکے تلف کر دیا ، تفصیل کے مطابق محکمہ لائیو سٹا ک نے مضر صحت گوشت فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے اندرون شہر گھر میں قائم سلاٹر ہاوس پر چھاپہ مارا جہاں سے مضر صحت پانچ من گوشت برآمد کرکے تلف کر دیا جبکہ ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ باغبانپورہ میں مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے، محکمہ لائیوسٹاک حکام کا کہناہے کہ جن قصابوں نے گھروں میں سلاٹر ہاوس قائم کررکھے ہیں ان کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔