لاہور کی خبریں

ھاٹی کے علاقہ سے 35سالہ شخص کی نالے سے لاش برآمد

dscn0948

لاہور : بھاٹی کے علاقہ سے 35سالہ شخص کی نالے سے لاش برآمد،اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پے پہنچ کرلاش کوپوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا۔بتایاگیاہے کہ بھاٹی کے قریب گندے نالے میں پڑی ہوئی لاش کودیکھ کرلوگوں نے پولیس کواطلاع دی جنہوں نے موقع پرپہنچ کرریسکیوکرکے لاش کوباہر نکالااورپوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیااس کی تلاشی لینے پرپتہ چلاکہ متوفی چیچوکی ملیاں کا رہائشی تھا اوراس کی پہچان مقصود احمد ولد عبدالغفور کے نام سے ہوئی پولیس نے اس کے ورثائکوبھی اطلاع کردی۔بعد ازاں مقصود کے والد نے پہنچ کرلاش کووصول کرتے ہوئے بتایاکہ اس کا بیٹا عرصہ 15سال سے نشے کا عاد ی تھا۔ پولیس نے بتایاکہ متوفی نشے کا ٹیکہ لگاتے ہوئے نالے میں جا گرا اور اس کی موت واقع ہوئی۔