آرٹ اور انٹرٹینمنٹ بین الاقوامی تازہ ترین

ہالی ووڈ فلم’’ پپ اسٹار بیٹر ٹو گیدر‘‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیاگیا موسیقی سے بھرپور یہ فلم 29 اگست کو سنیماؤں کی زینت بنائی جائے گی

pup star_bettertogether

لاس اینجلس: کامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈ کی نئی فیملی ڈرامہ فلم پپ اسٹار کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔کہانی ہے ٹائینی نامی ڈوگی کی جو پپ اسٹار ٹی وی پر گانے کا مقابلہ جیت کر سپر اسٹار بن جاتا ہے۔ ٹی وی شوز میں بلایا جاتا ہے۔ کیمرے کے آنکھ کا تارا بن جاتا ہے اور ہر جانب اس کی شہرت اور کامیابی کے چرچے ہوتے ہیں۔ فلم میں ٹائینی کے کردار کی پس پردہ آواز دی ہے اداکارہ کیٹلین ماہر نے جبکہ موسیقی سے بھرپور یہ فلم 29 اگست کو سنیماؤں کی زینت بنائی جائے گی۔