آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

zodiac-signs-daily-aajkal-google

آسٹرالوجر، علی زنجانی
دسمبر پیر05

برج حمل

دوسروں پر بھروسے میں اضافہ ہو سکے گا اور عشق و محبت سے متعلقہ معاملات عروج پر ہونگے۔ سفر پیش آسکتا ہے۔ صحت کا خاص خیال رکھیں۔ آرام کے لیے وقت نکالنا ضروری ہے۔

برج جوزا

نئے معاملات شروع کرنے سے گریز کریں ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔ بحث و مباحثہ سے پرہیز کریں ورنہ خواہ مخواہ کی پریشانی ہو سکتی ہے۔ سیر و سیاحت کا پروگرام بن سکتا ہے۔

برج سرطان

وراثتی معاملات آپ کے حق میں رہیں گے اور جلد حل ہو سکیں گے۔ بیرون ملک سفر میں ابھی تاخیر ہے لیکن جلد ہی سفر پر جا سکیں گے۔ دوستوں کا تعاون حاصل ہوگا۔ معمولی ٹینشن ہو سکتی ہے۔

برج اسد

ازدواجی زندگی خوشگوار گزرے گی۔ نیک مقاصد میں کامیابی نصیب ہو سکے گی۔ عزیز و اقارب کے ساتھ نوکری کے خواہشمند افراد کو جلد بہتر روزگار مل سکے گا۔ حالات سازگار رہیں گے۔

برج سنبلہ

بحث و مباحثہ سے گریز کریں ورنہ لڑائی جھگڑے کا اندیشہ ہے۔ بہن بھائیوں اور والدین سے تعلقات مستحکم رہیں گے اور ملاقات رہے گی۔ شاپنگ کا پروگرام بن سکتا ہے۔

loading...

برج میزان
وہ کام جو بار بار کی کوشش سے نہیں ہو رہے انہیں ترک کر دیں۔ بلا وجہ اپنے قیمتی وقت کو ضائع نہ کریں۔ بزرگوں ‘ مخلصین سے مشاورت کرنی نیک ہوگی۔ ٹریفک میں جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں۔

برج عقرب

مالی حالت قدرے بہتر رہے گی اور کاروباری امور ترقی کی طرف گامزن رہیں گے۔ دوسرے افراد آپ کی شخصیت سے متاثر ہو سکیں گے۔ کام کے دوران صحت کا بھی خیال رکھیں۔

برج قوس

کسی بھی قسم کا ایسا عہد مت کریں جس کو پورا نہ کر سکنے پر آپ کو شرمندگی اٹھانا پڑے۔ کاروبار میں کی گئی محنت رنگ لائے گی۔ پرانے دوست مل سکیں کے۔ گھریلو ماحول خوشگوار ہو سکے گا۔

برج جدی

کاروباری معاملات فائدہ مند رہیں گے۔ شادی شدہ افراد سیر و تفریح کا پروگرام بنا سکتے ہیں۔ ملازمت کی تبدیلی کے خواہش مند افراد اپنی خواہش پوری کر سکتے ہیں۔

برج دلو

بہت سے پیچیدہ مسائل حل ہو نگے اور مالی پوزیشن میں بہتری کے امکان ہونگے۔ اولاد سے متعلقہ اور کاروباری امور میں خوشگوار تبدیلیاں لائے گا۔ انعامی بانڈز فائدہ دے سکتے ہیں۔

برج حوت

شراکتی کام منافع بخش رہیں گے۔ لمبے عرصے کیلئے سرمایہ کاری کرتے وقت اچھی طرح سوچیں اور تسلی کریں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔ دوست مددگار رہیں گے۔
——————————————————————————————————————————————————————————————————–

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں