کرکٹ کا جنون قابو سے باہر ،ٹکٹ کے حصول کیلئے بینکوں کے باہر ہجوم دھکم پیل ،کھینچا تانی ٹکٹ کی فروخت پی سی بی کی پالیسی کے تحت کی جاری ہے، بینک انتظامیہ

loading...

لاہور ورلڈ الیون اور قومی ٹیم کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے باعث کرکٹ کا جنون قابو سے باہر ہوگیا، ٹکٹوں کے حصول کیلئے شائقین کرکٹ کا ہجوم بینکوں کے باہر امڈ آیا جس کے باعث لمبی لمبی قطاریں لگ گئی، ٹکٹیں دستیاب نہ ہونے اور زیادہ رش کے باعث شدید بد نظمی دیکھی جارہی ہے جبکہ 500 والی ٹکٹیں نہ ملنے پر شائقین کرکٹ کی طرف سے احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی غلط حکمت عملی کے باعث شائقین کرکٹ کیلئے پی ایس ایل کے فائنل میچ کی طرح ورلڈ الیون اور قومی ٹیم کے درمیان سیریز کی ٹکٹوں کا حصول بھی مشکل ہو گیا ہے اور ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار ادا کرنے والے شائقین کرکٹ ٹکٹوں کے حصول کیلئے در بدر ہیں ۔ پی سی بی کی طرف سے آزادی کپ کے لیے پنجاب بینک کی مخصوص شاخوں سے ٹکٹوں کی فروخت شروع کی گئی ہے جنہیں خریدنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد بینکوں کے باہر جمع ہو گئی ۔گزشتہ روز لاہور کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی شائقین کرکٹ صبح سویرے ٹکٹوں کے حصول کیلئے بینکوں کے باہر پہنچ گئے تاہم انہیں گھنٹوں انتظار کرنا پڑا اور متعدد مایوسی کے عالم میں واپس لوٹ گئے۔ذرائع کے مطابق پنجاب بینک کی 13 شاخوں سے ٹکٹوں کی فروخت کی جارہی ہے تاہم آن لائن فروخت کے لیے رکھے گئے 500 روپے والے ٹکٹ ختم ہوچکے ہیں ۔گزشتہ روز سب سے زیادہ 500 مالیت کی ٹکٹ خریدنے والوں کا رش رہا اور ٹکٹیں نہ ملنے پر بورڈ کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ بینک کو 2500، 4 ہزار، 6 ہزار اور 8 ہزار والے ٹکٹ ملے ہیں اور کل 17 ہزار ٹکٹس موصول ہوئے ہیں تاہم زیادہ مانگ 500 اور 2500 مالیت کے ٹکٹوں کی ہے ۔بینک ذرائع کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت کے لیے اسپیشل کنٹینر اسکیم ختم کردی گئی ہے۔بینکوں کے باہر رش ہونے کے باعث شدید بد نظمی دیکھنے میں آئی اور شائقین کرکٹ ٹکٹ کے حصول کیلئے ایک دوسرے سے دھکم پیل کرتے ہوئے نظر آئے جبکہ تلخ کلامی کے واقعات بھی ہوئے ۔ 500 مالیٹ کا ٹکٹ میسر نہ آنے اور صبر کا پیمانہ لبریز ہونے پر شائقین نے 2500 روپے والے ٹکٹ کی خریداری کی اور جوشائقین کرکٹ ٹکٹ خریدنے میں کامیاب ہوئے ان کی خوشی دیدنی تھی۔قطار میں کھڑے ایک نوجوان محمد اظہر شبیر نے بتایا کہ وہ 500 والی ٹکٹ کے لئے پنجاب بینک کی 10 برانچوں کا چکر لگاچکا ہے لیکن اسے اب تک ٹکٹ نہیں مل سکی اور ا ب اس نے 2500 والی ٹکٹ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اسی طرح دیگر شائقین کرکٹ بھی ہاتھوں میں رقم پکڑے ٹکٹ کے حصول کیلئے بیتاب نظر آئے ۔بینک انتظامیہ کے مطابق ٹکٹ کی فروخت پی سی بی کی پالیسی کے تحت کی جاری ہے۔بتایاگیا ہے کہ 13 اور15 ستمبر کے میچز کی ٹکٹوں کی فروخت آج جمعہ سے شروع ہو گی

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں