بڑا دن دو بڑے فیصلے۔ حدیبیہ پیپر ملز درخواست مسترد، عمران خان اہل اور جہانگیر ترین نااہل قرار۔ آج کل

آج ملک کی سیاست میں ایک اہم دن تھا۔ آج سپریم کورٹ کی جانب سے شریف فیملی کے خلاف حدیبیہ پیپر ملز کیس دبارہ سے کھولنے کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔

دوسرا بڑا فیصلہ عمران خان اور جہانگیر ترین نااہلی کیس کا فیصلہ سنایا گیا۔ فیصلہ سناتے ہوے کہا گیا ہے کہ عمران خان صادق اور امین قرار ہیں انہوں نے اپنے اثاثوں کےحوالے کوئی غلط بیانی نہیں۔ مزید کہا گیا کہ نیازی سروسز ڈکلیر کرنا عمران خان کے لیے ضروری نہیں تھا۔ اور بنی گالہ جائیداد انہوں نے اپنی فیملی کے لیے خریدی تھی۔ لہذا عمران خان کو نا اہل قرار نہیں دیا جاسکتا۔

loading...

تاہم جہانگیر ترین کے حوالے سے فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین اپنے معاملات میں صادق اور امین ثابت ہوتے۔ جہانگیر ترین نے آف شور کمپنیوں کا اعتراف کیا ہے۔ لہذا جہانگیر کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تا حیات نااہل قرار دیا جاتا ہے۔

یاد رہے نون لیگ کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر فیصلہ 14 نومبر کو محفوظ کیا گیا تھا۔ جس کا فیصلہ آج سپریم کورٹ نے سنایا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  قذافی سٹیڈیم کے اطراف کے ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز بند

اپنا تبصرہ بھیجیں