کوئی افسر پروٹوکول دیتا ہوا دکھائی دیا تو کارروائی کی جائیگی، ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز

کراچی: ملک بھر کے ایف آئی اے زونز کو انتباہ کیا گیا ہے کہ وفاقی ادارے کا کوئی بھی افسر ہوائی اڈے کے کسی بھی کاؤنٹر پر مسافر کو پروٹوکول نہیں دے گا ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز نے ملک بھر کے تمام ائیرپورٹس پر افسران کو پروٹوکول دینے سے روک دیا اور ملک بھر کے ایف آئی اے زونز کو خط میں انتباہ کیا گیا ہے کہ اگر کوئی بھی افسر کسی کاؤنٹر پر مسافر کو پروٹوکول دیتا ہوا دکھائی دیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائیگی ۔
ڈائریکٹر امیگریشن کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ امیگریشن کاؤنٹرز کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے لازمی مانیٹر کیا جائے اور اگر کوئی افسر کسی کاؤنٹر پر پروٹوکول دیتا پایا گیا تو امیگریشن کے عملے کو معطل کردیا جائے گا جبکہ عملے اور شفٹ انچارج کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔ خط میں بیرون ملک جانے والے مسافروں کو ہراساں کرنے پر بھی کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ پروٹوکول پر پابندی وزارت داخلہ کے حکم پر لگائی گئی ہے.

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  انگلینڈ میں شاداب کو کلائی کے استعمال میں مشکل ہوسکتی ہے :صلو

کوئی افسر پروٹوکول دیتا ہوا دکھائی دیا تو کارروائی کی جائیگی، ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں