جانئے کن ممالک میں خواتین کو جنسی ہراساں زیادہ کیا جاتا ہے

loading...

دنیا کے متعدد شہروں کو خواتین پر جنسی حملوں کے حوالے سے انتہائی غیر محفوظ سمجھا جاتا ہے۔بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی اور برازیلی شہر ساو پاولو خواتین کے لیے غیر محفوظ اور بدترین شہر ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق خواتین کے خلاف جنسی تشدد کے حوالے سے تھامسن روئٹرز فاونڈیشن کا ایک نیا سروے منظر عام پر آیا ہے، جس میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی اور برازیل کا شہر ساو پاولو کو دنیا کے بدترین شہر قرار دیا گیا ہے۔ایک جائزے میں بتایاگیاکہ جنسی تشدد کے حوالے سے مصر کا دارالحکومت قاہرہ تیسرے نمبر پر ہے۔ اس کے بعد میکسیکو سٹی اور ڈھاکا کا نمبر آتا ہے۔ جنسی حملوں کے حوالے سے اس رپورٹ میں جاپان کے شہر ٹوکیو کو خواتین کے لیے محفوظ ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔دسمبر دو ہزار بارہ میں نئی دہلی کی ایک مسافر بس پر سفر کرنے والی ایک لڑکی کو انتہائی سفاکانہ انداز میں جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اسے چلتی بس سے باہر پھینک دیا گیا تھا۔ اس کارروائی کے نتیجے میں وہ ہلاک ہو گئی تھی۔تئیس سالہ طالبہ کی موت کے بعد دنیا کی اس سب سے بڑی جمہوریت میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے ایک نئی جد وجہد کا ا?غاز ہوا تھا۔ ہزاروں مظاہرین نے سڑکوں پر نکلتے ہوئے تمام ملزمان کی گرفتاری اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں